پارلیمانی سیکریٹری وفاقی وزارت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ فرح ناز اکبر کی عبیرہ ضیاء کو مبارکباد، پیغام بھیج دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزارت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کی پارلیمانی سیکریٹری فرح ناز اکبر نےپرائم منسٹر یوتھ کونسل جرمنی چیپٹر کی ممبر منتخب ہونے پر عبیرہ ضیاء کو مبارکباد دی اور نیک تمنائوں پر مبنی پیغام بھیج دیا۔
فرح ناز اکبر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان نوجوانوںکو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے اور امید ہے کہ عبیرہ ضیاء اور دیگر نوجوان اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور ملک و قوم کا نام روشن کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔
عبیرہ کے نام اپنے پیغام میںان کامزید کہنا تھاکہ نوجوان ملک کا قیمتی ترین سرمایہ ہیں اور ان کو باصلاحیت اور معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے ہرممکن کوشاں ہیں تاکہ نوجوانوں کو معاشی اور سماجی طور پرتمام شعبوں میں مضبوط اور خودمختار بنایا جا سکے۔