راوی سٹی میں پہلے سکول کے قیام کی قرعہ اندازی تقریب، وزیر تعلیم نے ای بیلٹنگ کے ذریعے قرعہ نکالا

راوی سٹی میں پہلے سکول کے قیام کی قرعہ اندازی تقریب، وزیر تعلیم نے ای بیلٹنگ ...
راوی سٹی میں پہلے سکول کے قیام کی قرعہ اندازی تقریب، وزیر تعلیم نے ای بیلٹنگ کے ذریعے قرعہ نکالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت راوی سٹی میں چہار باغ کے مقام پر پہلے سکول کے قیام کیلئے قرعہ اندازی تقریب روڈا ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جس میں منتخب سٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں وزیر تعلیم نے ای بیلیٹنگ کے ذریعے سٹیک ہولڈر کے نام کا قرعہ نکالا۔ قرعہ اندازی کیلئے 4 تعلیمی چینز شارٹ لسٹ کی گئیں تھیں جن میں ایل جی ایس، روٹس، امریکن لائسٹیف، سکول آف اسلامک لرننگ شامل ہیں۔ راوی سٹی میں سکول کے قیام کیلئے قرعہ لاہور گرائمر سکول کے نام نکلا۔

 اس موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ چہار باغ میں پہلے مرحلے میں سکول کیلئے 5۔8 کنال اراضی وقف کی گئی ہے جبکہ آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ راوی سٹی میں سکولوں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ لاہور پھیلتا جا رہا ہے، آبادی بڑھ رہی ہے، اس ضمن میں تعلیمی مواقع بڑھانے کیلئے اقدامات ناگزیر ہو چکے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے قرب و جوار میں سکولوں کا قیام ضروری ہو چکا ہے۔ روڈا کی زیر نگرانی چہار باغ میں پہلا سکول پراجیکٹ جلد مکمل کر لیا جائے گا جبکہ راوی سٹی میں آبادی کے تناسب سے سرکاری سکولوں کے قیام کی حکمت بھی عملی وضع کی جا رہی ہے۔

 قرعہ اندازی تقریب میں سی ای او روڈا عمران امین، سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو اور نجی سکول چینز کے نمائندگان نے شرکت کی۔