آلو کا بڑا بحران ہے، سوال یہ ہے کہ اس وقت زراعت کی کیا صورتحال ہے۔۔؟ چوہدری منظور
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ آلو کا بڑا بحران ہے، سوال یہ ہے کہ اس وقت زراعت کی کیا صورتحال ہے۔۔؟
’’جنگ ‘‘ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ندیم افضل چن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری منظور نے کہا کہ مزدور، کسان، تنخواہ دار اور پینشنر کبھی پیسہ اپنے پاس نہیں رکھتے، یہ پاسکو، این ایف سی اور زرعی بینک کو بند کر رہے ہیں، یہ ادارے زراعت کو بہتر کر رہے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ اس وقت زراعت کی صورتِ حال کیا ہے، جب کسان کے پاس گندم تھی، تو ریٹ 2 ہزار روپے من تھا، آج 4 ہزار ہے، آلو کا اس وقت سب سے بڑا بحران ہے۔
