پاکستان برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے، بلال اظہر کیانی کا   متحدہ عرب امارات میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب

پاکستان برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے، بلال اظہر ...
پاکستان برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے، بلال اظہر کیانی کا   متحدہ عرب امارات میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 کا انعقاد  ہوا ،وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہرکیانی نے پاکستان کی نمائندگی کی ۔  وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وزارتی پینل میں شرکت کی، پینل نے انوسٹنگ سمارٹ فار ریزیلینٹ اکانومیز کے موضوع پر گفتگو کی ۔


 ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے وزارتی پینل میں فن لینڈ کے وزیر معاشی امور ساکاری پیسیتو (Sakari Puisito)، برمودا کے وزیر معاشی امور جیسن ہیوارڈ (Jason Hayward) بھی شامل تھے، لبنان کے صدر کی معاشی امور کے لئے مشیر ڈاکٹر راوا ہرارتی (Dr. Rawa Hararti) نے ماڈریٹر کے فرائض انجام دئیے۔

 وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نےورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کیا ہے ،پاکستان کی معیشت کو ریزیلینٹ بنانے کے لیے پائیدار اور مستقل بنیادوں پر برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔نجی شعبے کو قائدانہ کردار دے کر پاکستان برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے،برآمدات کی ترقی کے ذریعے پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے جو روزگار اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرے۔گزشتہ2 سال میں معاشی استحکام سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوئے، مہنگائی کی شرح اور پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی.

 وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سال میں مالیاتی خساروں میں کمی آئی اور پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہوئی، ایسی پائیدار معاشی ترقی پر کام کر رہے ہیں جس سے لوگوں کی قوت خرید بھی بڑھے.پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ایس آئی ایف سی کا ادارہ بنایا،  ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کے لئے ’’ون ونڈو‘‘سہولت ہے۔

 وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پاکستان نے دفاعی ، سفارتی اورمعاشی محاذوں پر کامیابی حاصل کی ہے،پاکستان نے مسلط کردہ جنگ میں بھارت کو شکست دی ،  جنگ کے بعد پاکستان نے سفارتی محاذ پر اپنے سٹرٹیجک پارٹنرز کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا۔

پاکستان اپنے سفارتی تعلقات کو پائیدار معاشی ترقی پر مبنی تعلقات میں بدل رہا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی سٹرکچرل ریفارمز پر کام کر رہا ہے۔

 بلال اظہر کیانی نے اس ضمن میں پی آئی اے کی نج کاری اور قومی ٹیرف پالیسی کا حوالہ دیا۔

بلال اظہر کیانی  نے سمٹ کے انعقاد پر یو اے ای حکومت اور آرگنائزرز کو خراج تحسین پیش کیا ۔سمٹ میں لیڈرشپ، ذمہ داری اور مستقبل کی اقوام ، پاور آف ہیومن کیپیٹل، انسانی ترقی کے ذریعے قومی پیداوار کی مضبوطی ، مقابلے کی صلاحیت رکھنے والی معیشت میں دانشمندانہ سرمایہ کاری ، کرغستان کے سنولیپرڈ ترقی کے ماڈل، حکومت ،اداروں اور سرمایہ کاری میں اضافہ کے موضوعات پر خطاب ہوئے۔