روبی انعم نے پی اے ایف سنیما میں سالگرہ کا کیک کاٹا
لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اور ٹی وی کی معروف اداکارہ اور اینکر پرسن روبی انعم نے گزشتہ روزشوہر گلوکار اظہر بٹ اور صحافیوں کے ہمراہ اپنی سالگرہ پی اے ایف سنیما میں منائی۔سالگرہ کا اہتمام سنیما کے روح رواں نادر منہاس نے کیا تھا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روبی انعم نے میڈیا کو بتایا کہ مجھ سے جو شخص میری عمر پوچھتا ہے وہ مجھے زہر لگتا ہے میں آج تک اپنی عمر کسی کو نہیں بتائی ویسے میں ابھی تک سولہ سال کی ہوں۔میں نادر منہاس اور صحافی دوستوں کی شکر گذار ہوں جنہوں نے میری سالگرہ منانے کا اہتمام کیا ہے۔میں ہر برس اپنی سالگرہ میں میڈیا سے وابستہ اپنے دوستوں کو مدعو کرتی ہوں۔میں اس بات کو مانتی ہوں کہ میں آج جو کچھ ہوں اس میں میڈیا کا بہت نمایاں کردار ہے۔روبی انعم نے اپنے شوہر اور دیگر مہمانوں کو اپنے ہاتھ سے کیک کھلایا۔