ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم” اَرتھ ٹو اِیکو“ کا ٹریلر جاری

ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم” اَرتھ ٹو اِیکو“ کا ٹریلر جاری

 نیویارک(آئی این پی)ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور ہالی وڈکی سائنس فکشن فلم” اَرتھ ٹو اِیکو“ کا نیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ڈیو گرین کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے نوجوان گروہ پر مبنی ہے جنکے موبائل فون پر اچانک پ±راسرار پیغامات وصول ہونا شروع ہوتے ہیں۔ان پیغامات کی کھوج لگانے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ موصول ہونے والے پیغامات دوسری دنیا کی مخلوق کے ہیں جو رابطے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اورموشن پکچرزکے تحت بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار ٹوو ہالم،ایسٹرو،ریس ہارٹ وِگ اورجیسن گرے اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہونگے۔سنسنی اور تھرل سے بھرپور سائنس فکشن ایڈونچر فلم رواں سال25اپریل کوسنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

مزید : کلچر


loading...