صدیقہ بیگم کی 75 ویں سالگرہ پنجابی کمپلیکس میں منائی گئی
لاہور (فلم رپورٹر) برصغیر کے قدیم ترین ادبی مجلے’ ’ادبِ لطیف‘ ‘کی مدیرہ، صدیقہ بیگم کی 75 ویں سالگرہ گزشتہ روز پنجابی کمپلیکس آڈیٹوریم، فیروز پور روڈ میں منائی گئی جس میں علم و ادب کی نمایاں شخصیات نے اظہار خیال کیا۔ اہم شرکاءمیں محترمہ بانو قدسیہ، مستنصر حسین تارڑ، مسعود اشعر، ڈاکٹر خورشید رضوی، حسین مجروح، سرور سکھیرا، نیلم احمد بشیر، امجد طفیل، ڈاکٹر ضیاءالحسن، فرحت عباس شاہ، ڈاکٹر صغریٰ صدف، سرفراز سید، حسن جعفر زیدی، ڈاکٹر ناصر بلوچ، درِ نجف، بشریٰ رحمن اور ڈاکٹر عطیہ سید وغیرہ شامل تھے۔ تقریب کے آخر میں محفلِ موسیقی منعقد ہو ئی۔ جس میں سجاد بری، بشریٰ صادق اور محمد جوادنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔