ڈرامہ سیریل”دو قدم دور تھے“ناظرین کو متوجہ کرنے میں کامیاب

ڈرامہ سیریل”دو قدم دور تھے“ناظرین کو متوجہ کرنے میں کامیاب

لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل”دو قدم دور تھے“ناظرین کو متوجہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔ڈائریکٹر محسن مرزا کے اس میگا پراجیکٹ میں سمیع خان کے مقابل عائزہ خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔آئرن لائن پروڈکشن کی اس پیشکش کے پروڈیوسر ایس ایم عباس ہیں۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے سمیع خان نے بتایا ڈرامہ سیریل ”دو قدم دور تھے“میں میرا رول منفرد نوعیت کا ہے اس کردار میں پرفارمنس کا بے حد مارجن موجود ہے میں نے اپنے کیرئیر کے دوران بہت کم ایسے رول کئے ہیں۔ڈائریکٹر محسن مرزا نے ایک ایک سین پر محنت کی ہے۔عائزہ خان نے بھی اپنے کردار سے بھرہور انصاف کیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...