عامر خان 2014 میں راجکمار ہیرانی کی فلم ”پی کے“ میں نظر آئیں گے

عامر خان 2014 میں راجکمار ہیرانی کی فلم ”پی کے“ میں نظر آئیں گے

ممبئی (این این آئی)فلم ”دھوم 3“ کی کامیابی کے بعد عامر خان 2014 میں راجکمار ہیرانی کی فلم ”پی کے“ میں نظر آئیں گے۔”تھری ایڈیئٹس“ کی شاندار کامیابی کے بعد ایک بار پھر سب کی نظریں عامر خان اور راجکمار ہیرانی کی کامیاب جوڑی پر ہیں۔’دھوم 3‘ کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد ایک بار پھر عامر خان کا ستارہ بلندی پر ہے۔ ایسے میں ’پی کے‘ کے تعلق سے فلم بین کی توقعات مزید بڑھ گئی ہیں۔اس فلم کے علاوہ عامر خان اپنے ٹی وی پروگرام ’ستیہ مے و جیتے‘کے دوسرے ورڑن کے ساتھ آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...