میں فلموں میں کام کرنا پسند نہیں کرتی ، حمیرا قریشی

میں فلموں میں کام کرنا پسند نہیں کرتی ، حمیرا قریشی

 لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ماڈل حمیرا قریشی نے کہا ہے کہ میں فلموں میں کام کرنا پسند نہیں کرتی خود کو ٹی وی ڈراموں تک محدود رکھنا چاہتی ہوں ۔پی ٹی وی کے ڈراموں کو زیادہ پسند کرتی ہوں کیونکہ ہیاں سے ہی بڑ ے نام پیدا ہوئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے ایک انٹر ویو میں کیا ۔حمیرا قریشی کا مزید کہنا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری اب بہتری کی طرف چل رہی ہے اچھی اور معیاری فلمیں ہی عوام کو سینما گھروں تک لے کر آسکتی ہیں ۔اس لیے اب پرانے چہروں چاہیے کہ وہ نوجوانوں کو آگے آنے کاموقعہ دیں۔پاکساتی ڈرامے پوری دنیا میں کو ئی ملک نہیں بنا سکتا ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر ان کو ئی اچھے ڈرامے کی آفر ہوئی تو ضرور سائن کریںگی۔سستی شہرت پر یقین نہیں رکھتی محنت سے اپنا نام بنانا چاہتی ہوں۔

مزید : کلچر


loading...