مجھے فلم انڈسٹری کی بحالی فی الحال نظر نہیں آ رہی‘زیبا بختیار

مجھے فلم انڈسٹری کی بحالی فی الحال نظر نہیں آ رہی‘زیبا بختیار

لاہور(آئی این پی) اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ مجھے فلم انڈسٹری کی بحالی فی الحال نظر نہیں آ رہی کیونکہ صرف باتیں ہو رہی ہیں عملی اقدامات نہیں ہو رہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں زیبا بختیار نے کہ مجھے آج بھی فلم انڈسٹری کی رونقیں بہت یاد آتیں ہیں جب اسٹوڈیوز میں دن رات شوٹنگز ہوتی رہیں مگر بدقسمتی سے آج اسٹوڈیوز ویران پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے لوگوں کو بہت کچھ دیا لیکن لوگ آج فلم انڈسٹری کو دینے کیلئے تیار نہیں اسی وجہ سے مجھے فلم انڈسٹری کی بحالی فی الحال نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے فلم انڈسٹری کو بحال کرنا ہے تو سب کو مل جل کر چلنا ہو گا۔ 

مزید : کلچر


loading...