ماہ نورنے الفلاح تھیٹر میں اپنی 19ویں سالگرہ کا کیک کاٹا
لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ و ماڈل ماہ نور نے گزشتہ شب اپنی 19ویں سالگرہ اور نئے سال کا جشن الفلاح تھیٹر میں منایا ۔ ڈاکٹر منور چاند،آصف اقبال،نسیم وکی،کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن کے جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری،کومل ناز،افتخار ٹھار،ڈریس ڈیزائنر بابو اور دیگر فنکاروں نے ماہ نور کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور تحائف پیش کئے۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے کہا کہ میں گزشتہ کئی برسوں سے ساتھی فنکاروں کے ساتھ اپنی سالگرہ مناتی ہوں۔گھر کے بعد فنکار کا دوسرا گھر تھیٹر ہوتا ہے اور میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ خوشیوں کو منا کر بے پناہ مسرت محسوس کرتی ہوں۔میری سالگرہ اور سال کا آغاز ایک ساتھ ہوتا ہے اس لئے میں ایک نہیں دو دو خوشیاں مناتی ہوں۔ماہ نور نے بتایا کہ کئی فنکارائیں میری شہرت سے جلتی ہیں لیکن میں صرف اور صرف اتنا ہی کہوں گی کہ اللہ ان کو نیکی کی ہدایت دے۔