ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم کیچنگ فائر کی ہیروئن جینفر لارنس کو 2013 کی منافع بخش اسٹار کا ٹائٹل دےدیا گیا

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم کیچنگ فائر کی ہیروئن جینفر لارنس کو 2013 کی منافع بخش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (آئی این پی) ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم کیچنگ فائر کی ہیروئن جینفر لارنس کو سال کی منافع بخش اسٹار کا ٹائٹل دے دیا گیا ہے۔ہنگر گیمز کیچنگ فائر کی باکس آفس پر لگی آگ سے جیت کا دھواں اب بھی اٹھ رہا ہے، باکس آفس پر دھماکے دار بزنس کے ساتھ فلم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فلم کے سکیوئل میں مزکری کردار نبھانے والی اداکارہ جینفر لارنس کو سال کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی اداکارہ کا خطاب مل گیا ہے۔نئے خطاب میں فلم امریکن ہسل کے باکس آفس بزنس نے بھی حصہ ڈالا ہے، جس میں بتیس سالہ اداکارہ نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔، گذشتہ سال بہترین اداکارہ کا آسکر جیتنے والی جینفر لارنس کا نام دنیا کی بااثر شخصیات میں بھی شامل ہے۔

مزید :

کلچر -