پاک بھارت مشترکہ فلم سازی سے دونوںممالک کو فائدہ ہو گا ‘نرما

پاک بھارت مشترکہ فلم سازی سے دونوںممالک کو فائدہ ہو گا ‘نرما

لاہور(آئی این پی) اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی مشترکہ فلم سازی سے دونوںممالک کو فائدہ ہو گا اور پاکستان کی ڈوبتی انڈسٹری کو بھی سہارا مل جائے گا۔ ”آئی این پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نرما نے کہا کہ صرف بھارتی فلموں کی نمائش سے پاکستان کو ضرور نقصان ہو رہا ہے لیکن جب مشترکہ فلم سازی ہو گی تو اس سے پاکستانی فنکاروں کو روزگار ملے گا اور پاکستان کی انڈسٹری کو بھی بہت بڑا سہارا مل جائے گا اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ مشترکہ فلم سازی ضرور ہونی چاہئے۔

مزید : کلچر


loading...