ڈائریکٹر اشعر اصغر کی ڈرامہ سیریل”سفینہ“ کی ریکارڈنگ جاری

ڈائریکٹر اشعر اصغر کی ڈرامہ سیریل”سفینہ“ کی ریکارڈنگ جاری

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر اشعر اصغر کی ڈرامہ سیریل”سفینہ کی ریکارڈنگ لاہور کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔کراچی کی معروف اداکارہ و ماڈلمدیحہ افتخار اور دیگر حصّہ لے رہے ہیں جلدنجی چینل سے آن ائیر ہوگی۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر اشعر اصغر نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ”سفینہ “میری کامیابیوں میں اضافہ کرے گی۔اس پراجیکٹ کو ناظرین کے معیار کے مطابق بنانے کے لئے میں انتہائی محنت سے کام کررہا ہوں ۔اس ڈرامہ سیریل کی خاص بات کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے۔مدیحہ افتخار کا کردار ڈرامہ دکویکھنے والے کو ہمیشہ یاد رہے گا بلاشبہ وہ ایک ورسٹائل فنکارہ ہیں ۔

مزید : کلچر


loading...