اینڈرسن کا آئی پی ایل کے نئے ایڈیشن میں شرکت کا امکان

اینڈرسن کا آئی پی ایل کے نئے ایڈیشن میں شرکت کا امکان

 کوئنزٹاﺅن (اے اےن اےن ) وےسٹ انڈےز کےخلاف کھےلے جانے والے تےسرے اےک روزہ مےں پاکستان کے شاہد آفرےدی کا رےکاڈ توڑنے والے کورے اےنڈرسن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی پی اےل کے 7 وےں ایڈیشن مےں شرکت کےلئے اپنی پوزےشن مضبوط کرلی ۔کوری اےنڈرےسن نے گزشتہ روز اس مےچ مےں 36 بالز پرسنچری بنانے کا ورلڈ رےکاڈ اپنے نام کےا تھا ۔ اس سے قبل ےہ رےکارڈ پاکستان کے شاہد آفرےدی کے پاس تھا جنہوں نے 37 بالز پر سری لنکا کے خلاف سنچری سکور کی تھی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے زےر اہتمام آئی پی اےل کا 7 واں اےڈےشن رواں سال کھےلا جائے گا جس مےں ممبئی انڈےنز کی ٹےم اپنے اعزاز کا دفاع کر ے گی تاہم اس کے وےنوز کا ابھی تک اعلان نہےں کےا گےا ہے ۔ کوری اےنڈرسن نے وےسٹ انڈےز کےخلاف تےسرے اےک روزہ مےچ مےں بہترےن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی پی اےل مےں شرکت کرنے والی فرنچائززکی توجہ حاصل کی لی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوری نے36 گےندوں پر سنچری سکور کرکے آئی پی اےل کے اس اےڈےشن کے لئے اپنی پوزےشن انتہائی مضبوط کرلی ہے جس کے بعد ہر ٹےم کی کوشش ہوگی کہ کوری کو اپنی شامل کےا جائے ۔ آئی پی اےل کے ساتھ ساتھ کوری کے لئے اب دنےا بھر مےں کھےلی جانے والے دےگر ٹوئنٹی 20 لےگ مےں شرکت آسان ہوگئی ہے ۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...