بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ،سڈنی سکسرز نے برسبین ہیٹ کو 4 رنز سے شکست دےدی

بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ،سڈنی سکسرز نے برسبین ہیٹ کو 4 رنز سے شکست دےدی

برسبین (اے پی پی) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں سڈنی سکسرز نے برسبین ہیٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ برسبین ہیٹ کی ٹیم 140 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 136 رنز بنا سکی۔ مائیکل لمب نے شاندار نصف سنچری بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بریٹ لی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جمعرات کو برسبین میں کھیلے گئے۔ میچ میں سڈنی سکسرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ مائیکل لمب نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کیمرون گینن نے 4 اور بین کیوٹنگ نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں برسبین ہیٹ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم سڈنی سکسرز کے باﺅلرز نے اسے کامیاب نہ ہونے دیا اور وہ مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 136 رنز بنا پائی۔ کریگ کیز ویٹر 38 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ بریٹ لی نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...