انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

شارجہ (اے پی پی) ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں افغانستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ گرین شرٹس نے 197 رنز کا ہدف 49 ویں اوور کی دوسری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ سمیع اسلم نے 75 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، گرین شرٹس کے کرامت علی نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حشمت اللہ شاہدی کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ جمعرات کو کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں فغانستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 48.4 اوورز میں 196 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ ۔ جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 49 ویں اوور کی دوسری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ کپتان سمیع اسلم نے 75 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، امام الحق 42 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ضیاءالرحمان نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...