ر تاجر و صنعت کار برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے: آر پی او راولپنڈی
اولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک)ریجنل پولیس آفیسر اختر عمر حیات لالیکا نے کہا ہے کہ کاروباری برادری ملک کا اثاثہ ہے اور تاجر و صنعت کار برادری کودرپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،کاروباری برادری اور کاروباری مراکز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر پی او آفس میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد جس کی قیادت صدر چیمبر ڈاکٹر شمائل داﺅد آرائیں کر رہے تھے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر سابق صدور سہیل وڑائچ اور اسد مشہدی کے علاوہ سینئر نائب صدر ملک شاہد سلیم اور نائب صدر محمدعالم چغتائی اور رکن مجلس عاملہ راشد وائیں بھی موجود تھے۔آر پی اونے کہا کہ پولیس اور کاروباری برادری میں مسلسل رابطہ اور ہم آہنگی سے شہر میں جرائم کی شرح پر قابو پایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی کاوشو ںسے کار چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ہے اور مجموعی طور پر بھی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے راولپنڈی چیمبر کے صدر ڈاکٹر شمائل داﺅد آرائیںنے کہا کہ راولپنڈی چیمبر نے ہمیشہ ہر مسئلے میں انتظامیہ کا ساتھ دیا ہے اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا ہے ۔پولیس تفتیش کے روائتی طریقوںکی بجائے جدیدٹیکنالوجی کی مدد لے اور اس سلسلے میں صوبہ میں قائم فرانزک لیبارٹریوں سے استفادہ حاصل کرے،وارداتوں کی شرح میں اضافہ گرفتاریاں عمل میں نہ آنے کا نتیجہ ہے انتظامیہ کو اس حوالے سے اقدامات اٹھانے چاہییں ۔ صدر آر سی سی آئی نے CPOسے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پولیس رابطہ کمیٹی CPLCکے قیام کو جلد سے جلد عمل مےں لایا جائے اور لاءاینڈ آرڈر کے حوالے سے چےمبر کی تجاویز کو ترجیح دی جائے۔صدر آر سی سی آئی نے کہاکہ راولپنڈی چےمبر پبلک سیکٹر اور پرائیویٹ سیکٹر کے مابین ایک پل کا کام سرانجام دیتاہے اور تاجرو صنعت کار برادری کے مسائل کو حل کرنے کےلیے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے۔انہوںنے سی پی او کی کاوشوں کو سراہ اور امید کا اظہار کیا کہ نئے آر پی او کی آمد سے حالات بہتری کا جانب بڑھیں گے اس ضمن میں صدر آر سی سی آئی نے انہیںاپنے بھر پور تعاون کا یقین بھی دلایا۔