سونی نے لیتھیم بیٹریز بنانے والے یونٹ کی فروخت کا فیصلہ ترک کر دیا

سونی نے لیتھیم بیٹریز بنانے والے یونٹ کی فروخت کا فیصلہ ترک کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (اے پی پی) جاپانی کمپنی سونی نے اپنا لیتھیم بیٹریز بنانے والے یونٹ کو فروخت کرنے کا فیصلہ ترک کر دیا۔ سونی نے یہ فیصلہ لیتھیم بیٹریز کی سمارٹ فونز کیلئے ڈیمانڈ میں اضافے اور ین کی کمزور قدر کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔ سونی نے کہا ہے کہ وہ فی الوقت بیٹریز یونٹ کو فروخت نہیں کرے گا۔ سونی گزشتہ دو سال سے اپنے اس یونٹ کو فروخت کرنے کیلئے اچھے خریدارکی تلاش میں تھی۔ نسان موٹرز کے ساتھ اس کی فروخت کا سودا تقریباً طے پا گیا تھا ۔
کہ جاپانی حکومت نے اس کو روکنے کیلئے سونی کو یونٹ چلانے کیلئے فنڈ زفراہم کر دیئے۔

مزید :

کامرس -