پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان واپڈا کی ٹیم سرفہرست

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان واپڈا کی ٹیم سرفہرست

اسلام آبا(اے پی پی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان واپڈا کی ٹیم 42 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پاکستان ایئرفورس اور کراچی الیکٹرک سپلائز کمپنی (کے ای ایس سی) کی ٹیمیں بالترتیب 39 - 39 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، خان ریسرچ لیبارٹریز راولپنڈی کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کی کوشش میں اس وقت چھٹی پوزیشن پر ہے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے منیجر رﺅف باری کے بتایا کہ لیگ میں ملک بھر سے سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اب تک لیگ کے167میچز کھیلے جا چکے ہیں۔پاکستان واپڈا کی ٹیم 42 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جو اب تک 21 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے گیارہ میچوں میں کامیابی، 9 برابر اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان ایئرفورس کی ٹیم39 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے جس نے 20 میچ کھیلے 11 میں فتح، 6 برابر اور 3 میں اس کو ناکامی ہوئی اور کراچی الیکٹرک سپلائز کمپنی (کے ای ایس سی) کی ٹیم 39 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جس نے اب تک19 میچ کھیلے 11 میں کامیابی، 6 برابر اور 2 میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری ٹیموں میں اس وقت مسلم کلب چمن چوتھی پوزیشن پر ہے۔ پی آئی اے پانچویں، کے آر ایل چھٹی، پاکستان آرمی ساتویں، کراچی پورٹ ٹرسٹ آٹھویں، پوزیشن پر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...