مزید تین لاکھ ٹن سے زائد کینو برآمد کیاجائیگا ¾ فروٹ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن
کراچی(این این آئی) پاکستان سٹرس فروٹ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ رواں سیزن کے دوران ملک بھر سے تین لاکھ ٹن سے زائد کنو مختلف بیرون ممالک کو برآمد کرکے 18کروڑ ڈالرسے زائد کازرمبادلہ حاصل کیاجائیگا پاکستان سٹرس فروٹ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن کے ترجما ن نے بتایاکہ رواں ماہ جنوری کے دوران پاکستان سے کنو کی برآمد میں مزید تیزی آئے گی اور توقع ہے کہ اگلے 2ماہ کے دوران کنو کی برآمد کا مقررہ ہدف مکمل کر لیا جائیگا۔ انہوںنے بتایاکہ مختلف علاقوں میں کنو کی فصل تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
لہٰذا رواں ماہ جنوری اور اگلے ماہ فروری کے دوران کنو کی ایکسپورٹ اپنے پورے عروج پر پہنچ جائے گی ۔