بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں آج ایک میچ کا فیصلہ ہوگا

بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں آج ایک میچ کا فیصلہ ہوگا

برسبین (اے پی پی) آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ میں (آج) جمعہ کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ اس سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ میں پرتھ سکارچرز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں پرتھ کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی۔ ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی مختلف ٹیموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ 15 فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرز شامل ہیں۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 7 اور 8 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ بگ بیش لیگ چیمپئن کا فیصلہ 15 فروری کو فائنل میچ میں ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...