چین میں گزشتہ ماہ کے دوران پیداواری سرگرمیوں میں کمی رہی: ایچ ایس بی سی کی رپورٹ

چین میں گزشتہ ماہ کے دوران پیداواری سرگرمیوں میں کمی رہی: ایچ ایس بی سی کی ...

بیجنگ(اے پی پی)چین میں گزشتہ ماہ پیداواری سرگرمیوں میں کمی رہی ۔ ایچ ایس بی سی کی مرتب کردہ ایک رپورٹ کے مطابق چین میں اکتوبر تا دسمبر 2013ءکے دوران صنعتی پیداواری سرگرمیاں گزشتہ سہ ماہی کی نسبت کم رہی ۔ دسمبر میں پی ایم آئی (پرچیزینگ منیجرزانڈکس) 50.5پر رہا جو کہ ترقی ظاہر کرتا ہے تاہم نومبر کے 50.8کے مقابلے میں کم تھا۔ ستمبر میں یہ ریڈینگ 50.2فیصد پر تھی۔ چین کے نیشنل بیورو آف سٹیٹکٹس کے مطابق دسمبر میں پی ایم آئی 50.1پر اور نومبر میں 51.4پر تھا گزشتہ 15ماہ سے مسلسل پی ایم آئی میں بہتری آ رہی ہے۔

مزید : کامرس


loading...