چینی حکومت نے ٹی کام کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی منظوری دیدی

چینی حکومت نے ٹی کام کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی منظوری دیدی

شنگھائی(اے پی پی) چین کی حکومت نے پہلی مرتبہ ایک پائلٹ سکیم کے تحت ٹی کام کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق چینی حکومت نے ایک پائلٹ سکیم کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت نجی ٹی کام پرووائیڈر اداروں کو ٹیلی کام مارکیٹ میں لایا جائے گا جس کا مقصد اس شعبہ میں مسابقت اور ترقی کا فروغ ہے۔ چینی وزارت ٹیلی کام اور صنعت کے مطابق پائلٹ سکیم کے تحت گیارہ نجی ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو مارکیٹ تک رسائی دی جانی ہے۔ اس فیصلے سے اس شعبے میں نجی سرمایہ کاری برپا ہو گی اور صارفین کو بہترین سروسز کیلئے زیادہ مواقع حاصل ہو سکیں گے۔ سکیم کے تحت نجی کمپنیاں موبائل سروسز فراہم کرنے والوں سے کمیونیکیشنز سروسز خرید کر اپنے موبائل نیٹ ورک کے ذریعے ری پیکیج کرنے کے بعد فروخت کریں گی۔ چائنا موبائل نے حال ہی میں اس سکیم کے تحت ایپل آئی فون کیلئے ڈیل کی ہے۔

 چائنا موبائل کے چین میں 760 ملین، چائنا ٹیلی کام کے 185 ملین اور چائنا یونی کارن کے 280 ملین صارفین ہیں اور یہ تینوں کمپنیاں چین میں حکومتی سرپرستی میں کام کر رہی ہیں۔

مزید : کامرس


loading...