دسمبر2013ءکے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی دیکھی گئی

دسمبر2013ءکے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی دیکھی گئی

سلام آباد (این این آئی)دسمبر2013ءکے دوران نومبر2013 کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح میں کمی دیکھی گئی ۔ ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے دوران کنزیومرپرائس انڈیکس ‘ قیمتوں کے حساس اعشاریے اور ہول سیل پرائس انڈیکس میں بالترتیب 1.32 فیصد ‘ 2.54 فیصد اور 0.99 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں ٹماٹر ‘ آلو ‘ تازہ سبزیوں ‘ پیاز ‘ گڑ ‘ چینی اور پھلوں وغیرہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ چکن ‘ انڈے ‘ گندم ‘ آٹے سمیت مختلف کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

٭٭٭٭٭٭

مزید : کامرس


loading...