ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کاگندم ،کپاس، چاول ، مکئی ، کمادسمیت دیگر غذائی اجناس کی کئی نئی اقسام تیار کرنے کا فیصلہ

ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کاگندم ،کپاس، چاول ، مکئی ، کمادسمیت دیگر غذائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ)ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے آئندہ سالوں میں گندم ،کپاس، چاول ، مکئی ، کمادسمیت دیگر غذائی اجناس کی کئی نئی اقسام تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے اور کہاہے کہ ایوب ریسر چ کے سائنسدان و زرعی ماہرین ایسی نئی غذائی اجناس کی اقسام تیار کرنے میں مصروف ہیں جو کم پانی کے استعما ل کے باوجود بھر پور پیداواری صلاحیت اور زبردست قوت مدافعت کی حامل ہوں۔ ایوب ریسرچ کے ذرائع نے بتایاکہ ان کے ادارہ نے گزشتہ چند سالوں کے دوران غذائی اجناس کی سینکڑوںاقسام متعارف کروائیں جن میں 60 سے زائد اقسام صرف حالیہ چندبرسوں میں تیار کی گئی ہیں۔
 جنہیں پنجاب سیڈکونسل نے بھی کاشت کیلئے منظور کیاہے۔ انہوںنے بتایاکہ کئی نئی اقسام تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ایوب ریسرچ نے جو نئی اقسام تیار کی ہیں ان کی بدولت ملک میں گندم کی پیداوار میں 7 فیصد، چاول کی پیداوار میں 15 فیصد ، کپاس کی پیداوار میں 12 فیصد ، گنے کی پیداوار میں8 فیصد اور آلو کی پیداوار میں 125 فیصد اضافہ ہواہے۔
(fd/jav/mrn 1205:14)

مزید :

کامرس -