رواں سال گندم کی کاشت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.70 فیصد اضافہ دیکھا گیا

رواں سال گندم کی کاشت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.70 فیصد اضافہ دیکھا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) رواں سال گندم کی کاشت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.70 فیصد اضافہ دیکھا گیا وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی و ریسرچ کے ڈپٹی فوڈ سیکورٹی کمشنر کے ذرائع کے مطابق رواں سال کے دوران 89 لاکھ 43 ہزار ہیکٹر رقبے پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ 85 لاکھ 37 ہزار ہیکٹر رقبے پر گندم کاشت کی گئی ہے بیج، کھاد اور دیگر سہولیات کی دستیابی کی وجہ سے گندم کی کاشت کے حوالے سے اعداد و شمار اطمینان بخش ہیں وزارت کے مطابق حکومت نے گندم کی پیداوار کا ہدف دو کروڑ 50 لاکھ ٹن مقرر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 30 دسمبر تک 96.44 فیصد رقبے پر گندم کاشت کی جا چکی تھی۔ پنجاب میں گندم کی کاشت کے ہدف کے حوالے سے 98.43 ہدف حاصل کر لیا ہے
٭٭٭٭٭

مزید :

کامرس -