سری لنکا کے مرکزی بنک نے شرح سود میں 50 بیس پوائنٹس کمی کر دی

سری لنکا کے مرکزی بنک نے شرح سود میں 50 بیس پوائنٹس کمی کر دی

کولمبو(اے پی پی) سری لنکا کے مرکزی بنک نے شرح سود میں 50بیس پوائنٹس کمی کر دی ۔ سنٹرل بنک آف سری لنکا کی طرف سے دسمبر2012ءکے بعد سے چوتھی مرتبہ مرکزی شرح سود میں کمی کی گئی ہے ۔ جمعرات کواعلان کے مطابق مرکزی شرح سود میں 50بیس پوائنٹس کمی کر کے اس کو 8.0فیصد پر لایا گیا ہے جبکہ ڈیپازٹ ریٹ 6.5فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بنک کے مطابق سری لنکا کی معیشت نے 2013ءمیں 7.2فیصد ترقی کی جو کہ 2012ءمیں 6.4فیصد رہی تھی جبکہ گزشتہ ہفتے افراط زر کی شرح 22ماہ میں سے کم 4.7فیصد رہی ۔

بنک کے مطابق سری لنکا کی معیشت میں بحالی کاعمل شروع ہے خاص طور پر غیر ملکی تجارت میں بہتری آئی ہے ۔ سری لنکا کی تجارتی خسارہ کم ہو کر 2013ءکے آخر تک 7.8ارب ڈالر پر آگیا ۔ بیلنس آف پے منٹس بھی 700ملین ڈالر کے سرپلس کے ساتھ بہتر ہوا ہے ۔ سری لنکا کا غیر ملکی زرمبادلہ کا حجم دسمبر میں 7.1ارب ڈالر رہا ۔

مزید : کامرس


loading...