لاستھ مالنگا کو دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کا امکان

لاستھ مالنگا کو دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کا امکان

کولمبو (اے پی پی) سٹار سری لنکن فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا کو ٹریننگ کی طرف عدم توجہی اور ناقص فارم کے باعث دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔ حال ہی میں پاکستان کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں ٹیم کی شکست سری لنکن حکام کیلئے تشویش کا باعث ہے اور اسی وجہ سے وہ دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں پر غور کر رہے ہیں۔ سری لنکا کرکٹ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے اور پرانے کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دے کر نئے نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور بورڈ کے صدر سمیت تمام سلیکٹرز بھی اس بات پر متفق ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مالنگا کی کارکردگی پہلے جیسی نہیں رہی، وہ زیادہ تر فٹنس مسائل کا بھی شکار رہتے ہیں اسلئے اس بات کے قومی امکانات ہیں کہ انہیں دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹیم سے ڈراپ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق سری لنکن ٹیم نے رواں ماہ کے آخر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے، سری لنکن ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ اور دو ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...