چین کے پہلے طیارہ برادر جنگی بحری جہاز نے ساﺅتھ چائنا سی میں فوجی مشقیں مکمل کرلیں

چین کے پہلے طیارہ برادر جنگی بحری جہاز نے ساﺅتھ چائنا سی میں فوجی مشقیں مکمل ...

بیجنگ (اے پی پی) چین کے پہلے طیارہ برادر جنگی بحری جہاز نے ساﺅتھ چائنا سی میں فوجی مشقیں مکمل کرلیں ۔ مشقوں کے دوران لیاﺅننگ پر تعینات عملہ نے جہاز میں نصب ہتھیاروں اور آلات کے ایک سو زیادہ ٹیسٹ کئے ۔ لیاﺅننگ 37 روزہ مشقوں کے بعد اب شمالی شہر چنگ ڈاﺅ کی بندر گاہ پر لنگر انداز ہوگیا ہے چینی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشقوں کے دوران متعین اہداف حاصل کرلئے گئے ہیں دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق چینی بحریہ نے اپنے مفادات کے تحفظ کی صلاحیتوں میں اضافے کے بعد پہلی بار امریکی بحریہ کی سطح کی مشقیں کی ہیں ۔

مزید : عالمی منظر


loading...