بھارتی کرکٹ ٹیم 11 جنوری کو دورہ نیوزی لینڈ پر روانہ ہو گی

بھارتی کرکٹ ٹیم 11 جنوری کو دورہ نیوزی لینڈ پر روانہ ہو گی

ممبئی (اے پی پی) بھارت کی کرکٹ ٹیم مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں جیت کا عزم لئے 11 جنوری کو دورہ نیوزی لینڈ پر روانہ ہو گی۔ بھارتی ٹیم کو ملک سے باہر ایک اور سیریز کے چیلنج کا سامنا ہے اب دیکھنا ہے کہ کیا وہ اس امتحان میں کامیاب ہوتی ہے کہ نہیں، دوسری جانب کیوی ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور اس کے کھلاڑی بھارت کے خلاف سیریز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ کیوی ٹیم ہوم گراﺅنڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے تاہم بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کو مدنظر رکھتے ہوئے سیریز میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ بھارتی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ایک روزہ اور دو ٹیسٹ کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 19 جنوری کو پہلے میچ میں ہو گا۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...