نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز مےں چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائیگا
نیلسن(اے پی پی) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (کل) ہفتہ کو سیکشن، اوول، نیلسن میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے کیویز کو پہلے ون ڈے میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا اور تیسرے میچ میں کیویز نے ویسٹ انڈیز کو 159 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے 8 جنوری کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد دو ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 11 جنوری کو آکلینڈ اور دوسرا 15 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔