ایئر انڈیا کی فضائی میزبانوں کا نیا یونیفارم‘ ساڑھی ، چوڑی دار پاجامہ کرتی اور ٹراﺅزرکرتی میں سے ایک کا انتخاب کر سکیں گی

ایئر انڈیا کی فضائی میزبانوں کا نیا یونیفارم‘ ساڑھی ، چوڑی دار پاجامہ کرتی ...

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی سرکاری فضائی کمپنی ایئر انڈیا کی خواتین فضائی میزبان ساڑھی کے ساتھ ساتھ چوڑی دار پاجامہ اور کرتی اور ٹراﺅزر اور کرتی بھی پہن سکیں گی۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مالی بحران کا شکار ایئر انڈیا نے مسابقت کی بہتر صلاحتیں حاصل کرنے کیلئے اپنے عملہ کے پرکشش یونیفارم کیلئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی کی خدمات حاصل کی ہیں جس نے فضائی میزبانوں کیلئے مذکورہ بالا تین اقسام کے یونیفارم تجویز کئے ہیں۔ ایئر انڈیا کے حکام کے مطابق اندرون ملک پروازوں کے دوران فضائی میزبانوں کو ساڑھی اور کرتی چوڑی دار پاجامہ میں سے ایک یونیفارم جبکہ بین الاقوامی پروازوں میں کرتی چوڑی دار پاجامہ یا کرتی ٹراﺅزر میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

مزید : عالمی منظر


loading...