قطر ویمنز سہ ملکی ون ڈے سیریز کے انتظامات زور و شور سے جاری

قطر ویمنز سہ ملکی ون ڈے سیریز کے انتظامات زور و شور سے جاری

دوحہ(اے پی پی) پی سی بی قطر ویمنز سہ ملکی ون ڈے سیریز کے کامیاب انعقاد کے لیے قطر میں انتظامات زور و شور سے جاری ہیں۔ سیریز کا آغاز 9 جنوری سے دوحہ، قطر میں ہو گا۔ سیریز کی میزبانی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کر رہا ہے جس میں پاکستان سمیت آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ سیریز میں فائنل سمیت مجموعی طور پر سات میچز کھیلے جائیں گے، 10 جنوری کو آئرلینڈ اور پاکستان کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، 11 جنوری کو سیریز کے تیسرے میچ میں آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، 12 جنوری کو آرام کا دن ہو گا، 13 جنوری کو سیریز کا چوتھا میچ پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 14 جنوری کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی جبکہ 15 جنوری کو سیریز کے آخری میچ میں آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن میچ 17 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...