تیونس کی دستور سازاسمبلی ملک کے آئین پر آج ووٹ کا آغاز کرے گی

تیونس کی دستور سازاسمبلی ملک کے آئین پر آج ووٹ کا آغاز کرے گی

تیونسیا (این این آئی)تیونس کی دستور سازاسمبلی ملک میں بغاوت کے تین سال اور حکمران جماعت اور حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات میں پانچ ماہ کے تعطل کے بعد ملک کے آئین پر(آج)جمعہ کو ووٹ کا آغاز کرے گی۔ تیونس میں آئین کا نفاذ واجراءملک میں اہم سنگ میل ہوگا ۔ اسمبلی میں آئین کے مسودہ کے ہرآرٹیکل پرووٹنگ ہوئی ¾ مذاکرات کے نتیجے میں مسودہ آئین میں آخری لمحات میں نظرثانی کے بعد کی جانے والی تبدیلیاں ارکان پارلیمنٹ میں تقسیم کرنا باقی ہیں ¾ مسودہ کی جانچ پڑتال دو روز باقی رہ گئے ہیں۔

 حکمران اسلامی پارٹی انہادہ نے کہا ہے کہ آُئین کا مسودہ جون میں مکمل کرلیاگیا تھا لیکن حزب اختلاف نے اسے مسترد کردیا تھا ۔ اس مسودہ کو ارکان کو پیش کیاجائے گا اوراس پرتفصیل سے نظر ثانی کی جائے گی ۔

مزید : عالمی منظر


loading...