برسبین انٹرنیشنل ٹینس،راجر فیڈرر فتوحات جاری رکھتے ہوئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

برسبین انٹرنیشنل ٹینس،راجر فیڈرر فتوحات جاری رکھتے ہوئے مینز ڈبلز سیمی ...

برسبین (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ فیڈرر اور نیکولاس ماہٹ کی جوڑی نے کوارٹر فائنل میں جریمی چارڈے اور گریگو ڈیمی ٹروو کی جوڑی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دی۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے۔

 مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں سوئٹزرلینڈ کے ٹینس سٹار راجر فیڈرر اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار نیکولاس ماہٹ کا مقابلہ فرانس کے جریمی چارڈے اور ان کے بلغارین جوڑی دار گریگور ڈیمی ٹروو سے تھا۔ فیڈرر اور نیکولاس کی جوڑی نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 7-6، 6-7 اور 11-9 سے زیر کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...