عراق کے شہر رمادی میںچوتھے روز بھی امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی

عراق کے شہر رمادی میںچوتھے روز بھی امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی

رمادی (این این آئی) عراق کے شہر رمادی میںچوتھے روز بھی امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی ¾ عسکریت پسندوں نے 4 پولیس سٹیشنوں کو آگ لگا دی۔متعدد گاڑیاں بھی جل گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق عسکریت پسندوں کیساتھ سیکیورٹی فورسز کی وقفے وقفے سے جھڑپیں بھی جاری رہیں۔ پیر کے روز سے جاری ہونے والی ان جھڑپوں میں اب تک 14 افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ وزیراعظم نوری المالکی نے مغربی صوبہ الانبار کے شہروں سے فوج کو واپس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...