جان کیری 4 روزہ دورے پر مشرق وسطیٰ پہنچ گئے

جان کیری 4 روزہ دورے پر مشرق وسطیٰ پہنچ گئے

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیرخارجہ جان کیری 4 روزہ دورے پر مشرق وسطیٰ پہنچ گئے ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری 4روزہ دورے پر مشرق وسطیٰ میں ہیں۔ جان کیری اپنے دورے کے دوران اسرائیلی اور فلسطینی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے ۔ اس دورے کا مقصد اسرائیلی اور فلسطینیوں کے درمیان جاری براہ راست امن مذاکرات کو مزید تقویت بخشنے کے ساتھ ساتھ فریقین کے درمیان موجود اختلافات میں کمی کی کوشش ہے ۔

کیری اپنا یہ دورہ ایسے وقت پر کر رہے ہیں جب اسرائیلی حکومت نے روں ہفتے میں اسرائیلی جیلوں میں قید مزید 26فلسطینیوں کو رہا کیا ہے اور وہ ممکنہ طور پر نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کا اعلان کرنے والی ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...