مائیکل شوماکر کے دماغ کی تےسری سرجری کے بعد حالت میں بہتری

مائیکل شوماکر کے دماغ کی تےسری سرجری کے بعد حالت میں بہتری

پیرس(آئی اےن پی)ریکارڈ سات مرتبہ کے فارمولاون ریس چیمپئن مائیکل شوماکرکی حالت دماغ کے تیسرے آپریشن کے بعدقدرے بہترہوئی ہے۔ لیکن جرمن سپر اسٹار ابھی خطرے سے باہر نہیں ہوئے۔ریکارڈ ساز فارمولا ون جرمن ڈرائیورمائیکل شوماکراسکی انگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔ انہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال لایا گیا۔ فرانس کے ماہر ڈاکٹرز نے گذشتہ رات شوماکر کے دماغ کی تیسری بار سرجری کی۔ چوالیس سالہ شوماکر تین روز سے زندگی موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔تیسرے آپریشن کے بعد انکی حات بہتر ہوئی ہے لیکن ابھی وہ خطرے سے باہر نہیں ہیں۔ نیوروسرجری ٹیم کے سربراہ امانوئل گائے کاکہنا ہے کہ سرجری شوماکر کی فیملی کی اجازت سے کی گئی ہے۔ جس کے ذریعے ہم نے دماغ کے اندر خون کابہاو¿ روک دیا ہے۔ سرجری کے بعد انکی حالت قدرے بہتر ہے۔ لیکن وہ ابھی تک کومے میں ہیں اورخطرے سے باہر نہیں ہوئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...