روانڈا کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ کو جنوبی افریقہ میں جلاوطنی کے دوران قتل کر دیا گیا

روانڈا کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ کو جنوبی افریقہ میں جلاوطنی کے دوران قتل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیروبی(اے پی پی) روانڈا کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ کو جنوبی افریقہ کے ایک ہوٹل میں قتل کردیا گیا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کرنل پیٹرک کیری گایا ریٹائرمنٹ کے بعد ایک اپوزیشن جماعت میں شامل ہوگئے تھے اور جنوبی افریقہ میں جلا وطن کی زندگی گزار رہے تھے۔ وہ جوہانسبرگ میں ایک ہوٹل میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کے لئے گئے تھے جہاں انہیں قتل کردیا گیا ۔
 روانڈا کی اپوزیشن جماعت نیشنل کانگریس نے ایک بیان میں ان کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -