ایران اورعالمی طاقتوں کے ماہرین کا جنیوا میں ہونے والے جوہری معاہدے کا اطلاق 20 جنوری سے کرنے کا فیصل

ایران اورعالمی طاقتوں کے ماہرین کا جنیوا میں ہونے والے جوہری معاہدے کا ...

ہ

تہران/جنیوا(این این آئی) ایران اورعالمی طاقتوں کے ماہرین نے جنیوا میں ہونے والے جوہری معاہدے کا اطلاق 20 جنوری سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران اورعالمی طاقتوں کے ماہرین نے جنیوا میں ہونے والے جوہری معاہدے کا اطلاق 20 جنوری سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی وفد کے سربراہ حامد نژاد کے مطابق جوہری معاہدے میں سے ایک اہم تجویز پر عمل درآمد کیا جائے گا، جس پر ایرانی سیاسی قیادت کی طرف سے منظوری لینا ابھی باقی ہے۔ جنیوا میں ہونے والے عبوری معاہدے کے تحت ایران متنازعہ جوہری سرگرمیوں کو 6 ماہ کے لیے منجمد کرے گا جس کے بدلے ایران پر سے کچھ پابندیاں اٹھائی جائیں گی

مزید : عالمی منظر


loading...