قومی کرکٹ ٹےم کی کوچنگ کی دوڑ میں مشتاق احمد بھی شریک

قومی کرکٹ ٹےم کی کوچنگ کی دوڑ میں مشتاق احمد بھی شریک

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹےم کی کوچنگ کی دوڑ میں سابق لیگ سپنر مشتاق احمد بھی شریک ہوگئے ،ظہیر عباس کو بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سونپنے کا امکان ہے۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق ڈیو واٹمور کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ معاہدہ 28فروری کو ختم ہو رہا ہے،20جنوری کو شارجہ ٹیسٹ کے ساتھ عملی طور پر ان کا بطور پاکستانی کوچ دور اختتام کو پہنچے گا، پی سی بی کو اب نئے کوچ کی تلاش ہے، عبوری کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی پہلے ہی ملکی آفیشل کے تقرر کا عندیہ دے چکے ہیں، ان کی خواہش تھی کہ معین خان کو چیف سلیکٹر بنایا جائے، انھوں نے ایسا کیا بھی مگر عدالتی حکم پر فیصلہ تبدیل کرنا پڑا، اس کے بعد سابق کپتان کو ٹیم منیجر مقرر کر دیا گیا۔معین خان بھی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ معین خان اور وقار یونس کے ساتھ محسن خان اور مشتاق احمد بھی دوڑ میں شامل ہوگئے۔ظہیر عباس کو بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سونپنے کا امکان ہے۔ دلچسپ امریہ ہے کہ عبوری کمیٹی جسے کوچ کا انتخاب کرنا ہے اس کے رکن ظہیر عباس خود کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں، بورڈ انھیں بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سونپنے پر غور کر رہا ہے، ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ حلقوں کی جانب سے محسن خان کیلیے کئی سفارشی کالز کی گئی ہیں، وہ ماضی میں بطور کوچ کامیاب بھی رہے، لہٰذا ایک بار پھر ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔ بورڈ آئندہ چند روزمیں کوئی حتمی فیصلہ کرے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...