جنوبی بحرالکاہل کے جزیرہ واناتو کے ساحل کے قریب 6.6 کی شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

جنوبی بحرالکاہل کے جزیرہ واناتو کے ساحل کے قریب 6.6 کی شدت کا زلزلہ ، سونامی ...

واشنگٹن (اے پی پی) جنوبی بحرالکاہل کے علاقہ واناتو کے ساحل سے دور 6.6 کی شدت سے زلزلہ آیا تاہم امریکی ماہرین ارضیات نے بتایا کہ زلزلہ کا مرکز زیادہ گہرائی میں ہونے کے باعث سونامی طوفان کا کوئی خدشہ نہیں۔ ذرائع ابلاغ نے امریکی ارضیاتی سروے کے حوالہ سے بتایا کہ زلزلہ عالمی معیاری وقت کے مطابق 4 بجکر 3 منٹ پرواناتو کے مغربی علاقہ سول کے مغرب میں تقریباً 37 کلو میٹر کے فاصلے پر آیا۔ الاسکا میں سونامی کے قومی مرکز نے بتایا کہ زلزلہ کا مرکز زیر زمین 195 کلو میٹرز کی گہرائی میں تھا اس لئے سمندر میں زیادہ طاقتور طوفانی لہریں پیدا ہونے کا کوئی خدشہ نہیں۔

  جنوبی بحرالکاہل کے جزیرہ واناتو کے ساحل کے قریب 6.6 کی شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

واشنگٹن (اے پی پی) جنوبی بحرالکاہل کے علاقہ واناتو کے ساحل سے دور 6.6 کی شدت سے زلزلہ آیا تاہم امریکی ماہرین ارضیات نے بتایا کہ زلزلہ کا مرکز زیادہ گہرائی میں ہونے کے باعث سونامی طوفان کا کوئی خدشہ نہیں۔ ذرائع ابلاغ نے امریکی ارضیاتی سروے کے حوالہ سے بتایا کہ زلزلہ عالمی معیاری وقت کے مطابق 4 بجکر 3 منٹ پرواناتو کے مغربی علاقہ سول کے مغرب میں تقریباً 37 کلو میٹر کے فاصلے پر آیا۔ الاسکا میں سونامی کے قومی مرکز نے بتایا کہ زلزلہ کا مرکز زیر زمین 195 کلو میٹرز کی گہرائی میں تھا اس لئے سمندر میں زیادہ طاقتور طوفانی لہریں پیدا ہونے کا کوئی خدشہ نہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...