بم دھماکے کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ¾ روسی صدر

بم دھماکے کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ¾ روسی صدر

ماسکو (این این آئی)روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے کہا ہے کہ بم دھماکے کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ¾ کسی صورت معاف نہیں کیا جائےگا ۔ وزارت داخلہ اور وفاقی سکیورٹی بیورو کے اہل کاروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان حملوں کے ارتکاب کا کوئی جواز نہیں بنتا یہ ایک انتہائی قبیح حرکت تھی ¾ ان پر مزید کسی بیان بازی کی ضرورت نہیں ۔

 انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بم دھماکے کرنے والے انسانیت دشمنوں کو کبھی معاف نہیں کرینگے خواتین اور بچوں کو قتل کرنے والے خود کو انسان کہلوانے کے بھی حقدار نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک دہشت گرد نیست و نابود نہیں ہو جاتے۔دریں اثناءصدر ولادی میر پیوٹن نے گزشتہ روز وولگوگراڈ شہر کا دورہ کیا جہاں دو خود کش بم حملوں کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ انہوں نے بم دھماکے کے مقام پر پھو ل رکھے-

مزید : عالمی منظر


loading...