امریکا میں لامحدود چھٹیوں کی پالیسی ملازمین اور اداروں دونوں کیلئے مفید ثابت ہو رہی ہے‘رپورٹ

امریکا میں لامحدود چھٹیوں کی پالیسی ملازمین اور اداروں دونوں کیلئے مفید ...

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا میں لامحدود چھٹیوں کی پالیسی جس کو ابھی کچھ کاروباری اداروں نے اپنایا ہے ملازمین اور اداروں دونوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہیں۔ ان کے مطابق پالیسیوں سے ان کے منافع میں اضافہ ہوا ہے ۔ ایک ٹیکسی سروس فرم ریان جہاں 1600افراد کا م کرتے ہیں کے ورکروں کیلئے 2008ءکے بعد سے کام کے اوقات مقرر نہیں کئے گئے اس لیے وہاں کوئی ورکر پر بھی کام ایک قوت پر ختم کرنے کی کوئی پابندی نہیں ہے ۔ امریکا میں عام معیار سے یہ ہٹ کر ہے جہاں پر کام کرنے والے کیلئے ہفتے میں 40گھنٹے کام کرنا ضروری اور قانون کے مطابق تنخواہ کے ساتھ چھٹی کا کوئی تصور نہیں تاہم ہر امریکی کو سال میں تنخواہ کے ساتھ 2ہفتے کی چھٹی دیدی جاتی ہے ۔ مذکورہ رپورٹ غیر منافع بخش سنٹر فار اکنامکس اینڈ پالیسی ریسرچ نے مرتب کی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلی کمیونیکٹنگ نے ملازمین کیلئے کام کو خاصا آسان بنا دیا ہے ۔ لامحدود چھٹیوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ورکر کو تین دن کی ویک اینڈ یا اضافی ڈے آف دیاجاتا ہے شرط یہ ہے کہ وہ اپنے حصے کاکام مکمل کرکے یہ چھٹیاں کرے۔

مزید : عالمی منظر


loading...