ہماری حکومت کے خلاف بیرون ملک سازش تیار ہوئی‘ترک وزیر اعظم

ہماری حکومت کے خلاف بیرون ملک سازش تیار ہوئی‘ترک وزیر اعظم

استنبول (اے پی پی) ترکی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ انکی حکومت کے خلاف بیرون ملک سازش تیار ہوئی ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم نے نئے سال کے پیغام میں کہا ہے کہ انکی حکومت کے خلاف بیرون ملک منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اپوزیشن نے اس منصوبے پرعمل درآمد کیا ہے ۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں ایک بار پھر کہا ہے کہ تقسیم اسکوائر پر ہونے والے مظاہرے حکومت کے خلاف مالی بدعنوانیوں کے الزامات اورحکومت کے ہمدرد اعلیٰ افسروں اور تاجروں کی گرفتاریاں موجودہ حکومت کے خلاف سازش کا حصہ ہیںاور اس سازش میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔ ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوان نے اپنی حکومت کی 10سالہ اقتصادی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ 2022 تک ترکی کی معیشت دنیا کی 10بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گی ۔ وزیر اعظم نے یہ بات زور دیکر کہی کہ وہ دور گزر چکا ہے کہ ترکی میں انتخابات کے بغیر تبدیلی آئیگی۔

مزید : عالمی منظر


loading...