آسٹریلیا کے ایک جزیرے پر آگ بھڑک اٹھی

آسٹریلیا کے ایک جزیرے پر آگ بھڑک اٹھی

سڈنی (این این آئی) آسٹریلیا کے ایک جزیرے پر آگ بھڑک اٹھی ،ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ آسٹریلوی شہر سڈنی کے جزیرے پر لگنے والی آگ نے کئی ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ جبکہ علاقے میں دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے ہیں، جزیرے پر موجود افراد اور ان کی گاڑیوں کو جہاز کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ، فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، حکام کے مطابق موسم کی تبدیلی اور تیز ہوائیں چلنے کے باعث آگ کی شدت میں اضافے کا امکان ہے-

مزید : عالمی منظر


loading...