مشرف محب وطن شخص ہیں‘ عوام ان کی صحت یابی کیلئے دعا کریں ، الطاف حسین

مشرف محب وطن شخص ہیں‘ عوام ان کی صحت یابی کیلئے دعا کریں ، الطاف حسین

لندن کراچی (آئی این پی) ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے سابق صدر پرویز مشرف کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کر دی۔ جمعرات کو لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے سابق صدر پرویز مشرف کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال منتقلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدرپرویز مشرف ایک بہادر اور محب وطن شخص ہیں ۔ ان کی علالت باعث تشویش ہے۔ خدا تعالیٰ جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں عوام سے بھی پرویز مشرف کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی

الطاف حسین

مزید : صفحہ اول


loading...