بلدیاتی آرڈ یننس،سندھ حکومت سپریم کورٹ میںآج اپیل دائر کرے گی

بلدیاتی آرڈ یننس،سندھ حکومت سپریم کورٹ میںآج اپیل دائر کرے گی

کراچی (آئی این پی )سندھ حکومت لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف (آج ) جمعہ کوسپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔جمعرات کو ایڈوکیٹ جنرل سندھ خالد جاوید کے مطابق سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت نے اپیل تیار کرلی ۔ اپیل (آج ) سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے سندھ لوکل باڈیز ایکٹ میں ترامیم کے خلاف دائر دس مختلف درخواستوں کی سماعت کے بعد سندھ لوکل باڈیز ایکٹ میں ترامیم اور صوبہ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کو غیر آئینی قرار دے دیا تھا۔ جس پر حکومت سندھ نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

                       آج اپیل

مزید : صفحہ اول


loading...